کمالیہ:اے سی ارم شہزادی کاخصوصی صفائی مہم کا جائزہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ شہر میں جاری دو روزہ خصوصی صفائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، نالوں اور ڈرینز کی ڈی سلٹنگ، پارکس کی صفائی و بہتری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔