معطل ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر شوکاز نوٹس جاری

معطل ڈاکٹر کی سوشل میڈیا  پوسٹ پر شوکاز نوٹس جاری

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے معطل ہونے والے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر افان شاہد ورائچ کی سوشل میڈیا پر لکھی گئی تحریر نے۔۔۔

 سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے ،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان کے اس عمل کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے 7روزمیں جواب طلب کرلیاہے ۔یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر افان شاہد ورائچ کو معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تحریر شیئر کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں