بی ایس زوالوجی کی طالبہ لائبہ ابرار گولڈ میڈل کی حقدار قرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی بی ایس کی طالبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین مدینہ ٹاؤن کی طالبہ لائبہ ابرار نے بی ایس زوالوجی کا امتحان 4.0/4.0 سی جی پی اے کے ساتھ پاس کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر سجایا۔