پیرمحل:ڈی پی او ٹوبہ کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے گئے

پیرمحل:ڈی پی او ٹوبہ کی کھلی کچہری  شہریوں کے مسائل سنے گئے

پیرمحل (نمائندہ دنیا)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے ٹی ایم اے ہال پیرمحل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن اور آر پی او فیصل آباد ریجن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے۔ڈی پی او نے موقع پر ہی متعدد شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سن کر ان کا فوری حل اور انصاف کی فراہمی کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوامی مسائل کے بروقت حل اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں