ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کا چارج سنبھال لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم خان نے دیگر افسران اور اسٹاف کے ہمراہ ان کا خیرمقدم کیا۔
ظفر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں بہبود آبادی پروگرام کو حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں شادی شدہ جوڑوں کی آگاہی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے افسران و اسٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔