ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد گلزار حبیب جھنگ روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو شہریوں کی دادرسی یقینی بنانیکی ہدایت کی جبکہ کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر فوری کارروائی اور فالو اپ رپورٹ پیش کرنیکا حکم بھی دیا۔