ڈپٹی کمشنر بھوانہ کا دورہ، ڈیپ کلین مہم اور بیوٹیفکیشن کا جائزہ
بھوانہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈیپ کلین مہم پر عملدرآمد کے جائزے کے لیے تحصیل بھوانہ کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے زیرو پوائنٹ چوک پر بیوٹیفکیشن اور مونومنٹس کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں اور فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا دورہ کیا اورمریضوں کی عیادت بھی کی ۔انہوں نے کروڑیہ پبلک پارک کا بھی دورہ کیا، انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک میں پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں پیراسٹیشن کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔