مون سون ایمرجنسی کیمپس کے قیام کا حکم، واسا کی تیاریاں تیز

 مون سون ایمرجنسی کیمپس کے قیام کا حکم، واسا کی تیاریاں تیز

ایمرجنسی کیمپس پر عملے کو 24 گھنٹے دستیاب رہنے ، ضروری سامان فراہمی کاحکم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈ ائریکٹر واسا ثاقب رضا نے دو روز میں تمام پونڈنگ پوائنٹس پر مون سون ایمرجنسی کیمپس قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان ایمرجنسی کیمپس پر عملہ چوبیس گھنٹے دستیاب ہو جبکہ ضروری سامان بھی مکمل طور پر فراہم کیا جائے ۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کو برسات کے موسم میں نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نڑ والا روڈ، گلشن کالونی اور جنرل ہسپتال سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں مون سون ایمرجنسی کیمپس پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی مقامات پر کیمپس کے قیام کے لیے دو روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں