ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا جھنگ کا دورہ، ویٹرنری ہسپتالوں کا جائزہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا جھنگ کا دورہ، ویٹرنری ہسپتالوں کا جائزہ

عوام کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :ڈاکٹر حیدر علی خان زیر تعمیر ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے منصوبے کا بھی دورہ کیا ، کام کے معیار و رفتار کا جائزہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 466 ج ب اور سول ویٹرنری ہسپتال کوٹ لکھنانہ کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، ریکارڈ مینجمنٹ اور ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی مجموعی سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی ریکوری سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے ضلع جھنگ میں زیر تعمیر ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے منصوبے کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ آن لائن زوم میٹنگ کی جس میں پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی ریکوری اور دیگر محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ہدایت کی کہ فیلڈ مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے ، مویشی پال حضرات کے ساتھ روابط مضبوط کیے جائیں اور مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے ٹیم ورک اور احساس ذمہ داری نہایت اہم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں