چوری کئے گئے موبائل کے اکاؤنٹ سے رقم بھی نکال لی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے چوری کئے گئے موبائل کے اکاؤنٹ سے رقم بھی نکال لی گئی۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں عمران کا موبائل فون نامعلوم افراد لے اڑے اور اسکے موبائل فون میں موجود ایپلی کیشن کے ذریعے رقم بھی چوری کر لی گئی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔