ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔