رکشے میں ناقص گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور دھرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو قابو کرلیا گیا۔
تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جسکی جانب سے رکشے میں نصب کیا گیا خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کاسبب بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔