سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کر  کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں یاسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اس سے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں