جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون اغوا، زیادتی

 جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون اغوا، زیادتی

بٹالہ کالونی اور تھانہ صدر کے علاقے میں واقعات پر مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں گلزار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں افتخار نامی شہری کی اہلیہ کو بھی ملزم نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں