گھر،گودام اور دفترسے لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا

گھر،گودام اور دفترسے لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا

اسلام نگر ، رضا آباد ،سرگودھا روڈ ،ستیانہ ،سمن آباد ودیگرمقامات پر وارداتیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددوارداتوں کے دوران لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا ۔گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی اور موبائل فون لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں طارق کے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم اندرداخل ہو گئے اور الماری سے نقدی، موبائل فون سمیت دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے سے ملزموں نے یونس کے گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں کی تاریں، موٹریں، واٹر پمپ، مشینری اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں شاہدکی فیکٹری سے ملزم دفتر کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ، کیمرہ، موبائلز، ایل ای ڈی، نقدی سمیت لاکھوں کا سامان لے گئے ۔ تھانہ ستیانہ کے علاقے میں بلال کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں ملزم ٹیوب ویل، تاریں، موٹریں، پنکھے اور دیگر سامان لے گئے ۔تھانہ غلام آباد کے علاقے محلہ سعید آباد میں فاروق کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے میں احمد اپنا رکشہ کھڑا کرکے گھر داخل ہو گیا۔ اس دوران اسکا رکشہ چور لے گئے ۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں زاہد نامی شہری کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں رات کی تاریکی میں چوری کرلی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں