3منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن ضبط

3منشیات فروش گرفتار،بھاری  مقدار میں چرس، ہیروئن ضبط

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی کارروائیوں میں 3منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن ضبط کر لی گئی۔

مکوآنہ چوکی انچارج رائے شیر نواب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت چک نمبر 211رب مجاوراں اسٹاپ کے قریب ملزم بابر شیر سکنہ چک نمبر 107 کٹار گڑھ سے 1960 گرام چرس برآمد کرلی ۔ تھانہ صدرپولیس کی ایس ایچ او صدر علی کی سربراہیہ میں کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم سلمان اور احمد کو گرفتار کر لیا گیاملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے تین کلو سے زائد ہیروئن اور ڈیڑھ سو گرام آئس برآمد ہوئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں