کمالیہ:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں سیل

کمالیہ:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیرسربراہی انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )کمالیہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں سیل، شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری۔ حکومتی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب 13 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائیاں کاروانیاں، کلمہ چوک، لاری اڈا، ضیاء روڈ اور منڈی موڑ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں جہاں متعدد دکاندار حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے۔

موقع پر موجود ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دکانیں سیل کر دیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پیرا فورس اور پولیس نے شہر بھر میں گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ لاک ڈاؤن ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں