کشیدگی کو روکنا بڑی سفارتی کامیابی :میاں اسد الرحمٰن

 کشیدگی کو روکنا بڑی سفارتی کامیابی :میاں اسد الرحمٰن

ایران اور امریکہ میں ثالثی پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کا منہ بولتا ثبوت

کمالیہ(نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیرِ مملکت و رہنما مسلم لیگ (ن)میاں اسد الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی دانشمندانہ قیادت اور مؤثر حکومتی فارن پالیسی کے باعث ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی ثالثی پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

حکومتِ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابلِ تحسین ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج دنیا میں ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس سفارتی کامیابی سے نہ صرف خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ معاشی اور سیاسی استحکام کے نئے در بھی کھلیں گے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بہتری اور بروقت فیصلوں کی بدولت عالمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی روایت کو فروغ ملا ہے ، جو مستقبل میں خطے کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں