ویلکم و فیئر ویل پارٹی کاانعقاد

 ویلکم و فیئر ویل پارٹی کاانعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون چوہدری امجد کے اعزاز میں ویلکم پارٹی اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹو عبدالواحد کی ریٹائرمنٹ پر پروقار فیئر ویل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اکاؤنٹس آفس کے تمام سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور دونوں افسروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کی،شرکانے چوہدری امجد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ عبدالواحد کی طویل اور قابل قدر سرکاری خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں بابر منیر چوہدری ،سینئر ایڈیٹر اکبر احسان، اکاؤنٹنٹ راؤ کامران، ذوالقرنین،شیر افضل مہوٹہ سمیت دیگر افسر و ملازمین شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں