جڑانوالہ بیوٹیفکیشن میگا پراجیکٹس پرکام جاری:اسسٹنٹ کمشنر
منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جا رہا :او رنگزیب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری بیوٹیفکیشن کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوررنگزیب اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی زیر نگرانی مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر او رنگزیب نے بتایا کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے جبکہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران شہریوں کو درپیش عارضی مشکلات پر انتظامیہ معذرت خواہ ہے تاہم ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کا حسن مزید بہتر ہوگا اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔