پولیس اہلکاروں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے معاہدہ

 پولیس اہلکاروں کو آسان اقساط پر  الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے معاہدہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے احسن اقدام کیا گیا ہے۔

پولیس کی خصوصی کاوش سے پولیس اہلکاروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے یاڈیا نظام آٹوز سے ایم او یو سائن کر لیا گیا ۔ ڈی پی او آفس تقریب کے دوران ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور سی ای او فاروق نذیر نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ یاڈیا نظام آٹوز کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی ۔ ایم او یو کے تحت 40 فیصد ایڈوانس رقم ادا کی جائیگی اور بقایا رقم بلاسود آسان اقساط میں ادا کرنا ہو گی ۔ پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں