عابد بھٹی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات،شہر کے دورے

 عابد بھٹی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات،شہر کے دورے

صفائی کی صورتحال پر اظہار برہمی،کنٹریکٹرکو وارننگ لیٹر ایشو کرنے کے احکامات 3دن کے اندر ضلع بھر میں صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر ٹھیکے منسوخ کرنیکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے عابد حسین بھٹی کو منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد تعینات کر دیا ۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی شہر بھر کے ہنگامی دورے کئے ۔شہر میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹرکو وارننگ لیٹر ایشو کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ کہ اگر تین دن کے اندر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ ہو تو متعلقہ فرم کے ٹھیکے منسوخ کردیئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات پر صفائی کا معیار برقرار رکھنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جا رہی ہے ۔ ستھرا پنجاب پروگرام صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو جدید بنانے اور صحتمند ماحول کی فراہمی کا انقلابی مشن ہے جسکے تحت شہری و دیہی علاقوں میں یکساں طور پر صفائی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا شہریوں کی سہولت کیلئے واٹس ایپ نمبر متعارف کروایا جائے اور اسے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت تحصیل کی سطح پر بھی مناسب تشہیر کو یقینی بنایا جائے ۔ فیصل آباد کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے مانیٹرنگ افسر فیلڈ میں متحرک رہیں۔اس ضمن میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں