غیر قانونی گیس فلنگ کیخلاف کریک ڈائون ، 4 ہزار کے جرمانے

 غیر قانونی گیس فلنگ کیخلاف  کریک ڈائون ، 4 ہزار کے جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس محمود حسین گل کی زیر قیادت ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران غیر قانونی گیس فلنگ کیخلاف قواعد کی خلاف ورزی پر پمپس کو وارننگز جاری کیں۔۔۔

 دورانِ چیکنگ بعض مقامات پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر 4000 روپے جرمانہ بھی کیا گیا، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور مجموعی حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی اور فائر سیفٹی ٹریننگ سیشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے ،دکانداروں اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فائر فائٹنگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کاکہناہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں