اے ڈی سیزکا شورکوٹ میں صفائی ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اے ڈی سیزکا شورکوٹ میں صفائی ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

چناب کالج ،غازی پیر قبرستان ،لاری اڈا ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کادورہ ، ہدایات جاری

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ ڈاکٹر امتیاز محسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ عامر محمود نے شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف عوامی سہولیات، صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔دورے کا آغاز چناب کالج شورکوٹ سے کیا گیا جہاں افسروں نے مختلف ترقیاتی سکیموں اور انتظامی امور کا معائنہ کیا اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان، ایس ڈی او حافظ عثمان اور دیگر متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا بعد ازاں افسروں نے غازی پیر قبرستان میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ لاری اڈا پر جاری ٹف ٹائل منصوبے کا بھی معائنہ کیا دورے کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ کے تمام وارڈز کا جائزہ لیا گیا۔

جہاں ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد، ڈاکٹر زیشان مظہر، ڈاکٹر واصف الطاف اور دیگر طبی عملہ موجود تھا افسروں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی کے معیار کو چیک کیا اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز محسن کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات پہلے کی نسبت بہتر ہیں تاہم انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے دورے کے دوران پیرا فورس کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا گیا پیرا فورس انچارج تہمینہ لیاقت اور عثمان نواز اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے صفائی کے ساتھ ساتھ انسدادِ تجاوزات کے مؤثر اقدامات کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں