جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن کو سماجی خدمات پر شیلڈپیش
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق نے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن میاں کاشف فاروق کو عمدہ سماجی خدمات پر یادگاری شیلڈ دی۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آسیہ فقیر حسین،منیجر عاصمہ مزمل موجود تھیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ سماجی خدمات کی فراہمی میں ہارٹ سیور فائونڈیشن کا کوئی ثانی نہیں جو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو درکار مشینری کے ساتھ مریضوں کیلئے ادویات فراہمی کا بندوبست کررہی ہے ۔انہوں نے جنرل سیکرٹری کی جاری کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حوصلہ افزائی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔ میاں کاشف نے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔