خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے نو سر بازی کرنیوالا گرفتار
ملزم عثمان نے پولیس یونیفارم زیب تن کر رکھی تھی ،شہریوں سے فراڈ کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔ جس نے پولیس یونیفارم زیب تن کر رکھی تھی اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو فراڈ کا شکار بنا رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔