امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی حکومت خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کیا جائے تو مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے ارکان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ مذاکراتی ٹیم اور ڈاکٹر قالیباف کی خدمات کو سراہتا ہوں، خدا مذاکراتی ٹیم کو مزید طاقت دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں