سابقہ رنجش ،شہری کو سنگین نتاج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو سنگین نتاج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں یونس نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے فون کالز پر اور رہ جاتے ہوئے روک کر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خوف و ہراس کا شکار بنایا۔ تاہم پولیس نے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔