وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔