خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری  جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں قائم مارکیٹ میں عمران نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں