منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،10 ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس نے مختلف علاقوں سے 10 منشیات فروش ملز موں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 2320 گرام ہیروئن، 3250 گرام چرس اور 100 لٹر سے زائد شراب برآمدہوئی ۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔