گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں تعینات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سر گو دھا کے گرجا گھروں پر افسروں اور مسلح اہلکاروں کو تعینات کرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔۔۔
جس میں چھ سو سے زائد پولیس افسران و مسلح اہلکار ڈیوٹی پر معمور رہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرجا گھروں کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔