خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے شعبان کالونی کے قریب غلام مرتضی نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھانے کے بعد اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر ملز م موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔