لڑکی کی مزاحمت ،مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
ملزم نے ارشاد بی بی کی 17 سالہ بیٹی کو دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔تھانہ باہلک کے علاقے میں ارشاد بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 17 سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ جس پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔