خاتون کو سابقہ رنجش پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں خورشید بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر ملز موں نے اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملز موں کی جانب سے کھینچا تانی کے دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے گئے ۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔