فیسکو ٹیموں کی کارروائیاں، 4 بجلی چور پکڑے گئے
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ٹیموں نے مختلف گھروں کو چیک کیا، مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے چار افراد کو قابو کر لیا گیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں اس کو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گھروں کو چیک کیا۔ اس دوران چار افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔