زرعی رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا لہسن چوری
احسان نامی شہری کی اراضی پر واردات ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا لہسن چوری کر لیا گیا۔تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احسان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کی زرعی اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کا لہسن اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔