کمالیہ :واٹر سپلائی 20 روز سے بند، شہری مشکلات کا شکار

کمالیہ :واٹر سپلائی 20 روز سے بند، شہری مشکلات کا شکار

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)محلہ عید گاہ، اسلام پورہ، مدینہ آباد، جنڈی والا اور گردونواح میں گزشتہ 20 روز سے سرکاری واٹر سپلائی بند ہونے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں واٹر سپلائی مکمل طور پر معطل ہے ، جس کے باعث گھریلو استعمال، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے ، واٹر سپلائی کی بحالی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو اس شدید مشکلات سے نجات مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں