عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہونے کے مثبت اثرات :شفیق احمد

عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہونے کے مثبت اثرات :شفیق احمد

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی استحکام میں تبدیل کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ماحول سازگارہے سفارتی کامیابیوں کو معاشی استحکام میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے مزاکرات میں ایران نے پاکستان پرمکمل اعتمادکیاتاہم امریکہ اپنے مقاصد چاہتاہے امن کے استحکام کے لیے پوری ا مت مسلمہ متحدہے ان کاکہناتھاکہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد اور پورے پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی سے دنیا میں امن و استحکام کی نئی امید پیدا ہو ئی ہے ۔خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کی کاوشیں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں