غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، احتجاج کی دھمکی
مچھروں کی بہتات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ، پانی کی بھی قلت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ۔ ، جبکہ مچھروں کی بہتات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے نہ پنکھے چلتے ہیں اور نہ ہی پانی کی موٹریں کام کر پاتی ہیں، جس کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے ۔کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے کیونکہ دکانوں اور چھوٹے کاروباروں کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے مالی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ، جس کے باعث بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔