گوجرہ میں ڈاکوؤں کی متعدد وارداتیں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم
گوجرہ (نمائندہ دنیا )مسلح ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں متعدد شہریوں کو لوٹ کر مال و زر سے محروم کر دیا۔ستیانہ فیصل آباد کا رہائشی محبوب علی اپنی فیملی کے ہمراہ موچیوالا روڈ پر جا رہا تھا کہ۔۔۔
چک نمبر 354 ج ب کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر ان سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں راؤ عمر ڈجکوٹ روڈ پر جا رہا تھا کہ کبوترانوالہ قبرستان کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی۔تیسری واردات میں چک نمبر 372 ج ب کا ارسلان علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہر سے گاؤں جا رہا تھا کہ پبلک پارک بائی پاس کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔چوتھی واردات میں چک نمبر 332 ج ب کا عالم زیب موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ چک نمبر 333 ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے زبردستی روک کر نقدی چھین لی۔تمام وارداتوں کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے ، جو ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف کارروائی ہے ۔