کمالیہ:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،پابندیوں سے زندگی مفلوج

کمالیہ:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،پابندیوں سے زندگی مفلوج

پہلے ہی معاشی حالات خراب ، بجلی کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا: شہری

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)شہر میں ایک طرف لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں شہری زندگی کو متاثر کر رہی ہیں تو دوسری جانب ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔کمالیہ کے شہری اور تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور متعدد دکانداروں نے اپنے کام محدود کرنے پر مجبوری ظاہر کی ہے ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی معاشی حالات خراب ہیں، اوپر سے بار بار کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار کو مزید نقصان پہنچایا ہے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش ناقابل برداشت ہے ، جس سے گھریلو معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں