شورکوٹ :کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت متحرک

شورکوٹ :کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت متحرک

نواحی علاقے کوٹلہ ظریف خان میں چودھری ارشد کے ڈیرے پر آگاہی نشست کا انعقاد

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت کا عملہ تحصیل بھر میں متحرک ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں میں جا کر کاشتکاروں کو جدید طریقۂ کاشت اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں نواحی علاقے کوٹلہ ظریف خان میں چودھری ارشد کے ڈیرے پر آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جہاں زراعت آفیسر محمد سرور اور دیگر عملے نے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت، بہتر پیداوار اور موجودہ زرعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر زراعت آفیسر محمد سرور نے کہا کہ کپاس ایک اہم نقد آور فصل ہے جس کی نہ صرف کسان بلکہ ملکی معیشت کو بھی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں کپاس کی کاشت کے حوالے سے خصوصی مہم جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبے پر اس کی کاشت کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت گندم کی کٹائی کا عمل جاری ہے ، اور محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کو ترغیب دے رہا ہے کہ وہ خالی ہونے والی زمین پر فوری طور پر کپاس کی کاشت کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں