بلوں میں میٹر رینٹ، عوامی مفادات کے خلاف اقدام قرار

بلوں میں میٹر رینٹ، عوامی مفادات کے خلاف اقدام قرار

اقدام غریب طبقے کے لیے شدید مشکلات پیدا کرے گا:میاں وحید انور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر آئی ایل ایم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے بجلی کے بلوں میں 600 روپے میٹر رینٹ/فکسڈ چارجز عائد کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر بجلی کے بھاری بلوں کا بوجھ ہے ، ایسے میں مزید میٹر رینٹ یا فکسڈ چارجز شامل کرنا ناقابل قبول ہے ۔ ان کے مطابق یہ اقدام متوسط اور غریب طبقے کے لیے شدید مشکلات پیدا کرے گا۔میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ اضافی چارجز واپس نہ لیے گئے تو وکلاء برادری اور شہری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے قانونی راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں