ڈی پی او جھنگ کی تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری مسائل سنے

ڈی پی او جھنگ کی تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری مسائل سنے

ڈی پی او ساجد حسین نے مسائل حل کر نے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دئیے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور 32 افراد نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی، ایس ایچ او تھانہ موچیوالا اور دیگر تفتیشی افسربھی موجود تھے ۔ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کے مسائل کو غور سے سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور مسائل کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے منشیات فروشوں اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق انسدادِ جرائم اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں