چنیوٹ :مریم نواز ہسپتال کی بہتری اور صفائی کے احکامات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے مریم نواز ہسپتال چک 14 تحصیل چنیوٹ کا دورہ کیا۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر نعیمہ اشرف اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ہسپتال میں موجود تمام مشینری کو فعال رکھنے کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔