28ویں سالانہ قرآن و سنت کانفرنس، تکمیل بخاری شریف

28ویں سالانہ قرآن و سنت کانفرنس، تکمیل بخاری شریف

کانفرنس میں ملک بھر سے جید علما کرام نے شرکت کی،مختلف نشستوں سے خطاب

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام مرکز اہلحدیث مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ ظریف خان میں دو روزہ (28ویں) سالانہ قرآن و سنت کانفرنس اور تکمیل صحیح بخاری شریف کا اختتام ہو گیا۔کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام نے شرکت کی اور مختلف نشستوں سے خطاب کیا۔ خطاب کرنے والوں میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے معروف عالم دین حافظ مسعود عالم، ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی، ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سبطین شاہ نقوی، مولانا محمد یوسف پسروری، قاری بینامین عابد، قاری الیاس مدنی، قاری عبدالحق حقانی، حافظ عثمان ساجد، حافظ فیصل افضل شیخ (ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)، حافظ سلمان اعظم (صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان)، حافظ ثاقب سرور ساقی (امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ) اور معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی شامل تھے ۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ سے ہی امن، خوشحالی اور استحکام ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت، ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہل بیتؓ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے ، اور اس مقصد کے لیے پوری امت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو ان عقائد سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور تحفظ ختم نبوت کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں