نجی سکول میں تقریب طلبہ میں شیلڈز و اسناد تقسیم
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)دی ارقم اسکول ابوبکر صدیق کیمپس جھمرہ روڈ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر دی ارقم اسکول رانا عرفان شہزاد تھے ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض پرنسپل نجمہ شہزادی، وقاص مقصود اور نعمان الحسن نے انجام دیے ، جبکہ پرنسپل عمر فاروق کیمپس زینب نواز چٹھہ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔مہمانِ خصوصی رانا عرفان شہزاد نے اپنے خطاب میں طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دی ارقم کے طلبہ ہمیشہ اپنی محنت اور قابلیت کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں حفظِ قرآن کی کلاسوں کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے اور طلبہ دینی و دنیاوی دونوں میدانوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔