شورکوٹ کے جنگلات کا اعلیٰ افسروں کا دورہ، انتظامات پر اطمینان

شورکوٹ کے جنگلات کا اعلیٰ افسروں کا دورہ، انتظامات پر اطمینان

رانا ظفر اقبال اور دیگر عملے نے افسروں کو جنگلات کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )کنزرویٹر فاریسٹ ڈاکٹر نسیم اقبال بٹ، ڈی سی فاریسٹ انصر رسول اور ڈی سی فاریسٹ فیصل آباد رانا شاہد تبسم نے شورکوٹ کے جنگلات کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ شورکوٹ رانا ظفر اقبال اور دیگر عملے نے معزز افسران کو جنگلات کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور جاری انتظامات پر بریفنگ دی۔دورے کے دوران اعلیٰ افسروں نے جنگلات کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔بعد ازاں افسران نے فاریسٹ ریسٹ ہاؤس کے قریب ایک پھل دار پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں