جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی :یاسر اقبال
پی پی 108 سٹڈی سرکل، صحافیوں سے تعارفی نشست ، رابطہ مہم کا اعلان
پینسرہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی یوتھ پی پی 108 کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پی پی 107 میاں عمران عبداللہ نے کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی فیصل آباد صدر یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ جے آئی یوتھ کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ، جن کا حال ہی میں ضلعی امیر جماعت اسلامی فیصل آباد کے طور پر تقرر ہوا ہے ، نے پی پی 107 اور پی پی 108 کا دورہ کیا اور معززین علاقہ و بااثر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم اور نظریاتی تحریک ہے جو ملک میں اصلاحِ معاشرہ اور خدمت خلق کے مشن پر کام کر رہی ہے ۔اس موقع پر مقامی صحافیوں کے ساتھ تعارفی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں عاشق علی شیخ، اختر عباس اختر، میاں ثاقب سانول، ملک جاوید، جاوید خان، رانا نوید اکرام، رانا سمیع اللہ، میاں عمران عبداللہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔